فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے


قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نئے نویلے جوڑے نے فرعون کے مقبرے کے پاس فوٹو شوٹ کروایا اور ان کے نامناسب پوز کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مصر میں پیرامڈز کے عقب میں فرعون کے مقبروں کے پاس موجود بھارتی ارب پتی انکر جائن اور ان کی دلہن کی جانب سے اس مقام پر شادی کا شوٹ کیا گیا تھا۔انکر کی جانب سے اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اور اپنی اہلیہ اور سابقہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلر اریکا ہیمنڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اس مقام کا انتخاب کیا تھا جبکہ ویڈ ورلڈ میگزین کے مطابق اس شادی کی تقریب پر 15 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ ہوئے ہیں جو کہ پاکستانی 41 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوے انکر جائن کی جانب سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اسے خاص بنایا جبکہ مصر کہ فرعون کے مقبروں کے پاس منعقد اس شادی کی تقریب کو دولہے نے اپنی زندگی کے اہم ترین دنوں میں شمار کیا ہے تاہم اس شادی کے شوٹ میں جوڑے کی جانب سے نازیبا حرکت بھی کی گئی، جس پر صارفین کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
صحرائی سیاحتی مقام پر شادی کے شوٹ پر صارفین حیران تو ہوئے تاہم نازیبا حرکت پر آگ بگولہ بھی ہو گئے۔