انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر، حسن علی، حارث رؤف شامل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔
اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں ہمارا اسکواڈ 17 کا تھا، اس میں ہم نے ایک کا اضافہ کیا ہے، ہم سب اکھٹے ہیں اور اپنا بیسٹ دے رہے ہیں۔
عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے ٹائم ہے، ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہیے ٹیم کا اعلان کرنے میں۔
رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ حارث روف، اعظم خان, عرفانم نیازی اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
وہاب ریاض نے بتایا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہمیں امید ہے کہ حارث انگلینڈ سیریز تک فٹ ہوجائے گا، 21 تاریخ کے انگلینڈ میچ کے بعد ہم ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیں گے،
عثماں خان کی سلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ عثمان خان نے پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دکھائی، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح سے کامیاب نہیں ہوسکے مگراسے وقت دینا پڑے گا۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ صائم ایوب نیوزی لیند میں کارکردگی نا دکھا سکے لیکن وہ باصلاحیت ہیں، ہمیں پھر بھی امید ہے کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے۔
پاکستانی ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک 3 روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔
میچوں کا شیڈول:
10 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی توئنٹی میچ ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔
12 مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جبکہ 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تیسرا توئنٹی میچ بھی ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔
22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی توئنٹی لیڈز میں کھیلا جائے گا ، 25 مئی کو برمنگھم میں انگلینڈ کے ساتھ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، 28 مئی کو پاکستان اور انگلیند تیسرا ٹی ٹوئنٹی کے کارڈف میں کھیلیں گے۔
30 مئی کو اوول میں انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹی توئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔