بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا، جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔
سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔