نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ دکانوں پر بھی ٹیکس نہیں لگاسکتے تو سب بیکار ہے، نان فائلرز کی سمز بند کرنے کافیصلہ بظاہر ٹھیک ہے، پہلے فون بند کریں پھر انہیں پاسپورٹ دینا بھی بند کردیں، پاکستان میں بجلی اور گیس خطے کے ممالک کے ساتھ افریقہ کے بعض ملکوں سے بھی مہنگی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میںسینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کا بہترین طریقہ کسی کوبھی نہیں پتا ہے، ہم نے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس لینے کی کوشش کی تھی، (ن) لیگ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے دکانداروں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا گیا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو کسی سے ملے بغیر ٹیکس لگادینا چاہیے، محمد اورنگزیب میرے دور میں بھی لگی لپٹی بات نہیں کرتے تھے، ابتداء میں فی دکان ساڑھے چار ہزار روپے ٹیکس لینا شروع کرنا چاہیے، اس کے بعد بڑے تاجروں کو الگ الگ ٹیکس رجیم میں لائیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والے دکانداروں کو بجلی اور رجسٹریشن نہیں دی جائے، کچھ لوگوں کو جیل بھی بھیجنا پڑے تو بھیجیں لیکن ریاست کی رٹ قائم کریں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دکانداروں کی ہڑتال 2 دن بھی نہیں چلے گی، جب ایم کیوا یم عروج پر تھی اور ہڑتال کرواتی تھی تب بھی شام کو دکانیں کھل جاتی تھیں، دکاندار ایک دن دکان بند کرنا افورڈ نہیں کرسکتا کوئی ہڑتال نہیں کرواسکتا، مارکیٹ میں ایک دکان کھل گئی تو ساری دکانیں کھل جائیں گی،50 ہزار تنخواہ لینے والا شخص ٹیکس دے رہا ہے کیا وہ غریب نہیں ہے، یہ کیسی حب الوطنی ہے کہ میں ٹیکس نہیں دوں گا آپ کو مٹھائی دے دوں گا۔

Recent Posts

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

3 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

15 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

28 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

46 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

50 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago