ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے۔ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سب ایک پیج پر ہیں، فٹنس سے متعلق ایک دو کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فٹنس دیکھ کر ٹیم کا اعلان کر دیں گے، ورلڈ کپ اسکوڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے پہلے میچ کے بعد کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ عثمان خان کو سپورٹ کریں، ان کو ان کی بہترین کارکردگی پر لائے، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے بولنگ شروع کر دی ہے، میچ پریکٹس نہیں، اس لیے حسن علی کو ساتھ رکھا، ہم چیزیں بہت بہتر کر رہے ہیں ناکامی کا خوف نکال رہے ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کوچ اور کپتان فیصلہ کریں گے کہ کس قدر تبدیلیاں ہوں گی، پلیئنگ الیون کوچ اور کپتان کا کام ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے اس سیریز میں بہت چیزیں کی ہیں، کپتانی میں آہستہ آہستہ سیکھا جاتا ہے۔