کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے . حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں ضلع کیماڑی کراچی، حیدرآباد، جامشورو کے ماحولیاتی نمونے شامل ہیں .


حکام کے مطابق سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی . اس کے علاوہ کوئٹہ، چمن، نصیرآباد کےاضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے .
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال اب تک 33 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مل چکا ہے، ملک میں اس سال اب تک پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں