اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالیہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دیکر منتقل کرنے کی درخواستیں دی ہیں، عدالت نے کہاکہ گھر کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ تیار ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ جی ہاں ! ہم اس کیلئے تیار ہیں،نمائندہ پمز کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…
سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…