کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر حضرت عثمان غنیؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو بھی حق حاصل نہیں ٹی وی مالکان اور دینی پروگرام ترتیب دینے والے حکام کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور اہل سنت والجماعت کے علماکرام نماز جمعہ کے دوران سیدنا عثمان ذوالنورینؓ کے فضائل و مناقب کے عنوان پر جمعہ کا خطبہ دیں اور دشمنان صحابہؓ رسول کی مذمت کریں عوام کو ان کے مکرو فریب سے روشناس کرائیں تاکہ عوام ان گستاخوں کو پہچان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی علما کونسل کے تمام عہدیداران کارکن کسی بھی شخص کو کسی بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بیٹھ کر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس لئے ہماری میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا پر دینی پروگرام کرنے والے صحافیوں اور دیگر حکام سے یہی درخواست ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور ایسے گستاخوں کیخلاف کارروائی کریں ملک بھر کے اہلسنت دیوبندی و بریلوی و اہلحدیث علماو خطبا سے اپیل ہے کہ جمعتہ المبارک کے خطبات شان سیدنا عثمان غنیؓ پر ارشاد فرماتے ہوئے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف آواز بلند کریں، گستاخ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے اگر گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لیا گیا تو آئندہ کے لئے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…