ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار


پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت نومنتخب زونل صدر یحییٰ بلوچ منعقد ہوا۔ تعارفی اجلاس کے معمان خاص بی ایس او بچار کے مرکزی کمیٹی کے رکن عامر بلوچ تھے۔ اجلاس میں بی ایس او بچار اور نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے ضلعی عہدیداران سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں بی ایس او بچار کے نومنتخب عہدیداران زونل صدریحییٰ منیر بلوچ، سینئر نائب صدر مبشر مقبول بلوچ، جونیئر نائب صدر شاہ زیب بلوچ، جنرل سیکرٹری جلیل احمد بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری بہرام صمد بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری شے مرید الطاف بلوچ، پریس سیکرٹری وسیم بلوچ نے اپنا تعارف کرایا، اس کے بعد نیشنل پارٹی کے ضلعی وتحصیل عہدیداران نے اپنا تعارف کرایا۔ بی ایس او کے نو منتخب ضلعی کابینہ کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او طلبا تنظیم کے ساتھ ایک سیاسی فکری شعوری تربیت گاہ کی حیثیت رکھتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ بی ایس او بچار آپ ی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بی ایس او بچار کو ایک تونا اور منظم بلوچ طلبا کی نمائندہ آرگنائزیشن بنیاد دے گی، بی ایس او بچار پنجگور کے زونل نومنخب صدر یحییٰ بلوچ نے کہا کہ بی ایس او بچار بلوچ طلبا کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے، ہمارا مقصد بلوچ طلبا میں علم اور تعلیم کی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ بلوچ قومی تشخص اور بقا کیلئے علمی اور سائنسی بنیادوں پر جدوجہد کرنا ہے اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی فعالی اور انکی درپیش مسائل کو حل کرکے بلوچ طلبا کو دیگر قوموں کے مقابلے میں کھڑا کرنا ہے بی ایس او بچار کے مرکزی کمیٹی کے رکن کامریڈ عامر بلوچ نے کہا کہ بی ایس او بچار بلوچ طلبا کو کھبی مایوس نہیں کریگی شہید فداحمد بلوچ کی قول اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کا فلسفہ بی ایس او بچارکاڈ سلوگن ہے بلوچ طلبا خود کو تنہا محسوس نہ کرے بی ایس او بچار کو مضبوط بنا کر اپنی بقا اور قومی تشخص کی حفاظت کریں بی ایس او بچار پنجگور میں وجود رکھنے والے تمام طلبا تنظیموں کو دعوت دیتی ہے کہ آئے اور ملکر پنجگور کے تمام تعلیمی اداروں کی فعالیت اور پنجگور میں علم کی روشنی کو پھلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔