چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی


پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی، ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے چلاس حادثے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔