تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 13 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان میں علیٰ الصبح محسوس ہونے والے زلزلے کا مرکز تربت کے قریب تھا۔