واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد واٹس ایپ گروپس کے لیے ورچوئل اور ان پرسن ایونٹس کے انعقاد کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔
ایونٹس کے نام سے یہ نیا فیچر گروپ کے ممبران کو میٹنگز، پارٹیوں اور دیگر تقریبات کو ترتیب دینے کی اجازت دیتا ہے۔
17 2 1 300x188
اس فیچر کو گروپ کے انفارمیشن پیج پر پن کیا جاتا ہے اور اس کا اپنا چیٹ تھریڈ بھی ہے، جس سے ممبران یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون تقریب میں شرکت کر رہا ہے اور کون شرکت نہیں کر رہا ہے۔
میسجنگ ایپ نے اس فیچر میں گروپوں میں جواب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی ہے تاکہ ممبروں کو رائے اور تبصرے فراہم کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
17 3 1 300x188
اس فیچر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں گروپ میں ہونے والی گفتگو کو میوٹ یعنی خاموش بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ صارفین بحث میں حصہ لیں سکیں اور مستقل اطلاعات کے ساتھ دوسرے صارفین کو پریشان کیے بغیر اپنا حصہ ڈال سکیں۔
نیا فیچر آنے والے مہینوں میں تمام گروپس میں لانچ کرنے سے پہلے واٹس ایپ کمیونٹیز پر نظر آئے گا، واٹس ایپ کی کمیونیٹیز ایک سلیک یا ڈسکارڈ جیسا فیچر ہے جس کے اپنے میسج تھریڈز، گروپ ایڈمنز ہیں جبکہ یہ واٹس ایپ کی 32 افراد کی ویڈیو کالنگ کی صلاحیتوں کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔