لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ طیبہ کی 10 دن پہلے سلیمان سے شادی ہوئی تھی، جو پہلے سے شادی شدہ تھا تاہم طیبہ کو اس حوالے سے نہیں بتایا تھا۔
طیبہ نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور صبح طیبہ کی اس کے فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے طیبہ کے شوہر سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے خودکشی یا قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پتا چلے گا۔