اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت سمت کی جانب گامزن قرار دے دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک، اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کی رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں پر مشتمل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل نے معیشت کو درست راہ پر لانے کے لیے پالیسی کی سطح پر کوششیں کیں جو کہ بار آور ثابت ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ9 ماہ سے پاکستانی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، 2023 کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی، اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025 میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گی۔
پاکستان اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے3 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شرح نمو میں اضافے کا کلیدی محرک شعبہ زراعت ہے۔