گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم سکینڈل پر تلخ کلامی ہوگئی .

جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین میں تلخ کلامی گزشتہ شب نجی ہوٹل میں ہوئی ،انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا،انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں نے پوچھا کہ حنیف عباسی کون ہے؟اگر میں نے فارم47کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے .

. .

متعلقہ خبریں