سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے . حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام (سرکاری و نجی) تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے .


صوبائی حکومت کے مطابق 2 ماہ کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے .
اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات دی جا رہی ہیں، جن کا اطلاق صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا . سندھ کے سرکاری و تعلیمی اداروں میں یکم جون تا 31 جولائی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں