سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام،سسرالیوں کے ہاتھوں داماد قتل
گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)لدھے والا وڑائچ میں سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اپنے سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا ملزمان کو علم ہوا تو وہ طیش میں آ گئے جس کے بعد سسر نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر کلہاڑیوں کے وار کر کے داماد کو قتل کردیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوچکے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔