عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے


لاہور(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے حق میں ویڈیو بیانات جاری کر دیئے۔
اپنے جاری کردہ بیانات میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا کہ وہ جو بھی کہیں گی سچ کہیں گی، انہوں نے ویڈیو بیانات میں کہا کہ عدت میں نکاح سے متعلق بشریٰ بی بی کی بڑی بیٹی نے کہا کہ والدہ نے اپنی شرعی عدت ہمارے گھر میں ہی پوری کی، ان کا کمرہ اور ہمارے والد کا کمرہ الگ ہو گیا تھا، اس کے بعد والدہ نانی کے گھر چلی گئیں پھر بعد میں ان کا خان صاحب سے نکاح ہوا، خان صاحب سے نے تو نکاح سے پہلے ان کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا، ہمارے چچاؤں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خان صاحب خاندان کی موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے آیا کرتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)


انہوں نے کہاکہ ہماری والدہ پر جو بھی الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ عملیات کرتی ہیں، جادو گرنی ہیں اور عملیات کے باعث انہوں نے خاور مانیکا کو قابو کیا ہوا تھا اس لئے وہ پہلے نہیں بولے تھے، یہ ساری کی ساری باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب جب بھی ان کے گھر جاتے تو والدہ باپردہ ہو کر ان سے خاندان کی موجودگی میں ملاقات کرتی، یہاں تک کہ ہاتھوں پر دستانے تک پہن لیتی تھیں جس پر ہم والدہ کا مزاق اڑایا کرتے تھے، والدہ خان صاحب سے جب بات کر رہی ہوتی تھیں تو وہ ہم کو بھی پاس بٹھا لیا کرتی تھیں اور ہم یہ کہہ کر جان چھڑواتیں تھیں کہ ہم کو معاف کر دیں یہ باتیں ہم روزانہ سنتی ہیں۔