لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
“24 نیوز” کے مطابق اجلاس میں مریم نواز ، صوبائی وزیر خوراک اور دیگر وزرا ءشریک تھے،پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی سفارشات دی گئیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا،جو کاشتکار سبسڈی کیلئے درخواست دے چکے ہیں ان کی فی من 500 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکٹر کے کاشتکاروں کو ہی دینے کی سفارشات دی گئیں،پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت پر اصولی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گی۔
پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…