صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی . ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43،45 بی،46 اور47 میں ترامیم کی گئی ہیں .

اس کے علاوہ وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے،130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں . یاد رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں