فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ پولیس کو ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ بھی مل گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھاگے کا بیوپار کرنےوالے کاظم کوکاروبار میں نقصان ہو جس وجہ سے وہ پریشان تھا ،مرنےوالوں کے پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سب کے سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ مزید تشخیص کے لیے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ، خودکشی کرنےوالے کاظم جواد کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر کاظم نامی شخص نے اپنی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو گولیاں مارنے کے بعد خود کشی کر لی تھی ، شوہر کاظم نے پہلے ایک کمرے میں بیوی اور بچوں کو قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں جا کر دوسری بیوی اور بچوں کو بھی موت کی نیند سلا دیا ۔پولیس نے خود کشی کرنےوالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی گئی ہیں ۔