حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حامد میر کو ان کی نڈر اور بہادر صحافت کی وجہ سے جان لیوا دھمکیاں اور ہراساں کیے جانے کی خبروں باعث تشویش ہیں۔ حامد میر کو خاموش کرنا ان تمام لوگوں کو خاموش کرنے کی کوشش ہے جن کی آواز حامد میر کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس موقع پر ہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حامد میر کیساتھ کھڑے ہیں۔