کارکنوں اور اتحادیوں سے ملکر صوبے کی خدمت کریں گے، نامزد گورنر بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے پر مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ،عوام اور پارٹی کارکنوں کومایوس نہیں کروں گا یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے کارکنوں اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔