.
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر نہ ہونے کے باوجودگیس اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کو نہ گیس فراہم کی جا رہی ہے اور نہ بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے گیس جو کہ صوبے کے چند اضلاع کو فراہمی کی گئی ہے وہاں پر طویل لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی نے عوام کا جہاں محال کر دیا ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جہاں عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے زمینداروں کو بھی نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے بلوچستان جہاں عوام کا دارومدار زراعت ، گلہ بانی اور تجارت سے وابستہ ہے تینوں شعبوں کو دیوار سے لگا دیا ہے عوام کو بھی گیس و بجلی کے بھاری بھر کم یوٹیلیٹی بلز نے اذیت سے دوچار کیا ہوا ہے عام شہری کی آمدن اتنی نہیں کہ جتنے کے بجلی و گیس کے بلز بھیجے جاتے ہیں لائن لاسز کے نام پر بجلی اور گیس پریشر میں کمی کی بنا پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے بلوچ اور بلوچستانی عوام پریشانیوں سے دوچار ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے بلوچ اور بلوچستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی حکمران وقت بڑے بڑے دعوﺅں کی بجائے عوام کو بجلی ، گیس ، صحت ، تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں . .
متعلقہ خبریں