ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین مینگل، سعد اللہ اچکزئی، کلیم کاکڑ، منظور ترین، احمد جان آغا، دین محمد موسیٰ خیل، قاری عبید اللہ درانی، امیر جان آغا، عبدالجبار کاکڑ، عنایت درانی، طالب کاکڑ ، متین اخونذادہ ، نقیب کاکڑ ، نعمت ترین سمیت دیگر نے بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال اور جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کریں کیونکہ ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہے جس طرح ٹرانسپورٹروں کو کسٹم ، ایف سی، پولیس ، لیویز اور کسٹم انٹیلی جنس سمیت دیگر اداروں سے مسائل اور مشکلات درپیش ہیں اسی طرح انہی اداروں سے تاجر برادری کو بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے لئے مرکزی انجمن تاجران گزشتہ کئی عرصے سے ان اداروں کے ناروا اقدامات ، تاجر برادری کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن ان کے گوداموں، دکانوں اور گاڑیوں پرچھاپے مارنے کے ساتھ ساتھ بلا جواز کارروائیاں کرکے ان کے کروڑوں ،ا ربوں روپے مالیت کے سامان کی ضبطگی اور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرکے انہیں حراساں کرنے اور مشکلات پیدا کرکے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جس کے خلاف مرکزی انجمن تاجران نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی طرح اسلام آباد میں اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے احتجاج کئے ہیں اور آئندہ بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کرتے رہیں گے اس لئے حکومت وقت کو چاہئے کہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرح تاجر برادری اور ٹرانسپورٹروں کے حقیقی اور جائز مسائل کے حل کو احتجاج کے بعد گفت و شنید سے حل کرنے سے قبل ہی انہیں ان مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے تاکہ عوام کے لئے مشکلات پیدا نہ ہو اگر یہ روش یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو انجمن تاجران اپنا پر امن احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے خضدار میں صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر اور جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل و دیگر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔