مالک مکان عثمان خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی نے بجلی کا بل تک ادا نہیں کیا، 2 لاکھ 44 ہزار واجب الادا بجلی کا بل پی ٹی آئی پی کے ذمے ہے . قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان نے مرکزی سیکرٹریٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آفس کیلئے دوسری جگہ دیکھ رہے ہیں، جلد دوسرا دفتر مل جائے گا . ترجمان پارٹی ضیا اللہ بنگش کے مطابق پہلا دفتر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا، محفوظ مقام کا انتخاب کر کے مرکزی سیکرٹریٹ کھولا جائے گا . مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، جلد پشاور آ کر دیکھوں گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی آئی پی کے پشاور میں مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے .
طویل عرصے سے پارٹی کا سیاسی اکٹھ بھی نہ ہو سکا، عملے کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث پارٹی کا سیکرٹریٹ چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا، سیکرٹریٹ کے ملازمین کو الیکشن کے فورا بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا .
متعلقہ خبریں