حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں


دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں کے دوران سیکڑوں لوگوں اور درجنوں گاڑیوں کی مدد کی اور انہیں ریسکیو کیا ان کا قونصلیٹ میں قونصل جنرل حسین محمد نے پرتپاک استقبال کیا۔ رضاکاروں کو ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں قونصل جنرل نے تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر قونصلیٹ کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔
قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں پاکستانی رضاکاروں پر بے حد فخر ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران غیر معمولی ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ ضرورت مندوں کو بچانے کے لیے ان کی بے لوث لگن انسانیت کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتی ہے-
ان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے قونصل جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کی خدمت اور مہربانی کے اس طرح کے اقدامات سے دوسروں پر واضح طور پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگوں کو بحران کے وقت اس طرح کا تعاون کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ہم ان رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں-
رضاکار ٹیم کے اراکین میں تنویر اطہر، سلیمان تنویر، شاہد ابراہیم گل، محمد اویس، عفان تنویر اور عالی زیدی شامل تھے۔ “حالیہ بارشوں میں ہماری خدمات کے بعد بہت سے رضاکاروں نے ہم سے رابطہ قائم کیا ہے اور مستقبل میں ایسی کسی بھی کوشش کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں-
رضاکاروں نے بتایا کہ وہ صحراؤں میں پھنسے لوگوں کو بھی بچا رہے ہیں اور مدد کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے۔

Recent Posts

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

3 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

5 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

10 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

18 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

21 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

21 mins ago