حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا


ریاض(قدرت روزنامہ)حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی ہوگا، سعودی محکمہ کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہوگا تو ایسے افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
سعودی محکمہ امن عامہ نے آج سے حج سیزن کیلئے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اب مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے انٹری پرمٹ لازمی درکار ہوگا۔ہر سال دنیا بھر سے اور مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رُخ کرتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے اور قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔