کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی بنیاد پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اب کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3.84 روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنے پر کام کر رہی ہے، جسے اگلے 7 سالوں (یکم جولائی 2023 تا 30 جون 2030) کے لیے شرح مبادلہ اور افراط زر کے ساتھ ترتیب دیا جائے گا۔
جمعہ کو ایک اعلان میں ریگولیٹر نے کے الیکٹرک کے کاروبار کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول متاثرہ فریقین اور عام عوام سے کہا کہ وہ 7 دنوں کے اندر ٹیرف پٹیشن، جس میں کل بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 3.8357 کا اضافہ شامل ہے، پر اپنے خیالات اور تبصرے فراہم کریں، اس وقت ٹیرف تقریباً 32 روپے فی یونٹ ہے۔
اس وقت حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں یکساں ٹیرف کی شرح لاگو ہے جس کے لیے کے الیکٹرک کو ادائیگی کے لیے تقریباً 315 ارب روپے سالانہ سبسڈی کا بجٹ رکھا گیا ہے، اس طرح، کے الیکٹرک کے لیے نئے نرخ بھی قومی اوسط بیس ٹیرف کا حصہ بن جائیں گے اور کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف اور دیگر ڈسکوز کے درمیان فرق ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ادا کیا جائے گا۔
نیپرا نے کہا کہ اس نے یکم جولائی 2023 سے جون 2030 تک کی مدت کے لیے کے الیکٹرک کی جانب سے ڈسٹری بیوشن ٹیرف کے لیے دائر کثیر سالہ ٹیرف پٹیشن کو تسلیم کر لیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ لوکل کنزیومر قیمت کے ساتھ سالانہ اشاریہ 1.93 روپے فی یونٹ کی بڑی لاگت کا دعوی آپریشن اور دیکھ بھال اخراجات کی وجہ سے کیا گیا جبکہ تقریباً 1 روپے فی یونٹ قرض کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے ہے۔
مزید 55 پیسے فی یونٹ اضافہ ایکویٹی پر واپسی کے لیے، 47 پیسے ڈپریسی ایشن کی لاگت کے لیے، اور کچھ دیگر کیبور سے منسلک ورکنگ کیپیٹل لاگت کے لیے مانگے گئے ہیں۔
نیپرا نے 24 اپریل کو کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے لیے 392 ارب روپے کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جس سے سسٹم کے نقصانات کو کم کیا جائے گا اور 7 سالوں میں طلب میں اضافے کو پورا کیا جائے گا۔
فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کو اگلے 7 سال میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 238 ارب روپے، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 137 ارب روپے اور دفاع، سائبر سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریسورس پلاننگ وغیرہ جیسے متعلقہ سپورٹ سسٹمز میں مزید 17 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

2 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

7 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

14 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

15 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

20 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

28 mins ago