اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف


لاہور(قدرت روزنامہ)راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پر گرایا جائے گا .
ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ سابق پروٹیز کرکٹر بھارت اور فرنچائز کرکٹ کے کامیاب کوچز میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی تقرری کا وقت درست نہیں، ٹی20ورلڈکپ میں ایک ماہ سے کم وقت باقی ہے،وقت زیادہ نہیں، اگر پاکستان ہارا تو پی سی بی ذمہ داری کوچ اور کپتان بابر اعظم پر ڈال دے گا .


انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی طرح ایک سال پہلے ہی معلوم ہونا چاہیے کہ کون کوچ، کپتان اور اہم کرکٹرز ہوں گے، ٹیم کا مومینٹم اسی طرح سے بنتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں