حکومتی بحران اداروں کی اپنی پیدا کردہ ہے،نیشنل پارٹی
خضدار(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی خضدار کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینٹر کبیر محمد شہی، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سردار اسلم جان بزنجو نے کھا کہ بلوچستان اور وفاق میں نااہل ترین حکومتیں قائم ہیں جن کو ملک کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، بلوچستان میں حکومتی بحران اداروں کی اپنی پیدا کردہ ہے بلوچستان کے مسائل سے کسی کو سروکار نہیں اختلافات فنڈز کی بندربانٹ پر ہے۔ انھوں نے کھاکہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے 15 دن کے اندر پیٹرولیم کی قیمتوں میں 10 روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا گیا ہے انھوں نے بلیدہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیرمین ظریف رند کے گھر پولیس کی کاروائی چادر و چاردیواری کی پایمالی اور قابل افسوس ہے انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں پولیس کی غنڈہ گردی نے حد کردی جس طرح گھر پر حملہ کیا گیا اور معصوم بچوں کو قتل اور زخمی کیاگیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کھاکہ پولیس کے اقدام کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی جائے اور پتہ لگایا جائے اس واقع کے در پردہ کونسے عوامل کارفرما ہیں۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی بلوچستان میں مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔ نیشنل پارٹی کے سیاسی کارکنوں نے پارٹی پر مختلف سوالات اٹھائے اور پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کئے۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی دورہ کمیٹی کل پنجگور کا دورہ کرے گی۔اجلاس سے مرکزی رہنما کے رہنما ڈاکٹر کہور خان بلوچ، اسلم بلوچ، نیاز بلوچ، ستار لانگو،فیصل منشی محمد بلوچ، نیاز رند،منصور بلوچ، خورشید رند، صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ، عبدالرحیم کرد، اشرف مینگک سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔