احمد علی بٹ کی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر سخت تنقید


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر تنقید کی ہے .
احمد علی بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کا پوسٹر شیئر کیا جس پر سب سے پہلے اُنہوں نے سیریز کا نام تبدیل کیا .


اداکار نے سیریز کے نام کا مذاق اُڑاتے ہوئے اُسے ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ سے ‘کھیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ لکھا . اُنہوں نے سیریز کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سیریز وژیلوز کی حیرت انگیز تباہی ہے .
احمد علی بٹ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی صارفین نے ایک ہوکر اداکار پر تنقید کی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے .
اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں .
‘ہیرا منڈی’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں