اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔ میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

اس کے بعد، میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔ اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ بولر دوں گی۔ اداکارہ کا جواب سن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔ میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے کرش بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ہاں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

3 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

8 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

15 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

16 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

22 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

29 mins ago