قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟
لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میری ٹیم میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے بہتر کریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔
میں بابر اور عامر تینوں دوست ہیں، عماد وسیم
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کریں گے، بابر اعظم کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے دلوں میں کچھ نہیں۔ میں، بابر اور عامر تینوں دوست ہیں۔
ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، افتخار احمد
افتخار احمد نے کہا کہ خدا کے لیے انصاف کرو، ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا جانے لگا کہ میں چھکے نہیں مار رہا، ورلڈ کپ جیتنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارے پاس ورلڈ کپ نہ جیتنے والی کوئی معذرت نہیں ہو گی۔
ان کہنا ہے کہ بابر اعظم دنیا کا بہتر بیٹر ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، فخر زمان
پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہیں ہر وقت تیار رہتے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، میں کافی عرصے سے چوتھے نمبر پر کھیل رہا ہوں، اعظم خان اور افتخار احمد کے ہونے سے مڈل آرڈر بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عرصے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں کہ سیمی فائنل فائنل پہنچتے ہیں، اس مرتبہ پلان یہی ہے کہ اس لائن کو کراس کرنا ہے۔
عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا، نسیم شاہ
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ فٹ ہوں، کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، محمد عامر کے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں، ٹیم کو ضرورت ہے۔
ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا خواب ہے، ابرار احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ ٹارگٹ سب ٹیموں پر ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا خواب ہے۔
میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ سیریز میں میرا نام آیا ہے، ہر میچ پرفوکس کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میچ جتوانا ہے یہی فوکس ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں۔
ابرار احمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، سلمان آغا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ میری تیاری بہت ہے، فارم کو برقرار رکھوں گا، ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے۔ سلمان آغا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔