خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی
پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتِ حال اولین ترجیح ہو گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کھینچا تانی نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کو سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، مرکز کے ساتھ صوبے کی وکالت کریں گے، کوشش کروں گا فنڈز ملیں جس سے ترقی ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کیساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کیے جائیں۔