ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی


ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک 3 بچوں کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں بچے جھلس کر زخمی ہوگئے .
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان ہیں .

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا بہن کے ساتھ لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا .
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ 8 سال کی مصباح کو ملتان نشتر اسپتال ریفر کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں