ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی کے اعتماد پر مشکور ہوں۔

بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں،یہ صوبہ ہم سب کاہے اور ہم اس کی ترقی چاہتے ہیں،ہم مرکز اور صوبے میں محاذآرائی نہیں چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور معاشی صورتحال مخدوش ہے،سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن قائم کرینگے،صوبے کی تمام جماعتوں کے سربراہان کے پاس جاؤں گا،تمام سیاسی قائدین کو ٹیلی فون بھی کئے ہیں۔صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں وفاق میں آپ کا وکیل بنوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیراعلیٰ مصروفیت کی وجہ سے حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے،انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اس صوبے کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں،پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات اور مفاہمت کی بات کی ہے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

1 min ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

5 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

8 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

13 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

16 mins ago