پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہےکہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بابر اعظم کو سپورٹ کر رہےہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتےہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سےٹیم کو بہت فائدہ ہوا، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتاہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میری تیاری بہت اچھی ہے، فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، ورلڈکپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کاکام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے، کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔

مڈل آرڈربیٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا توکہا گیا چھکے نہیں مار رہا، نہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔آل راؤنڈر بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کا بہتر ین بیٹر ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسےکھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔

Recent Posts

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

2 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

20 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

31 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

46 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

59 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

1 hour ago