گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے،گندم بحران ہمیں ورثے میں ملا،جب گندم کی فصل مارکیٹ میں آئی تو اسی وقت کراچی میں جہاز لنگر انداز ہو گئے،گندم کے معاملے پر وزیر اعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کی دی ہے،اس کا انتظار کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا تھا جس کو انہوں نے اچھے طریقے سے نبھایا،8فروری کے الیکشن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کر لیا،منتخب اسمبلیوں نے حلف اٹھایا اور پھر سپیکر ،ڈپٹی سپیکر تک کے حلف ہو گئے،جس جماعت کا جہاں مینڈیٹ تھا اس نے وہاں حکومت بنا لی،اب کسی کو ایسا معاملہ اٹھانے کی ضرورت نہیں،ایسے معاملات اٹھانے سے ملک میں بدامنی اور انتشار پیدا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ میں گندم درآمد کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی ہے،انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے، کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے۔

Recent Posts

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

1 min ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

3 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

6 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

11 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

14 mins ago

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے…

19 mins ago