اس نے صبح شام گھر کا دروازہ پکڑ لیا اور پھر۔۔۔ نوکری کے لیے پشاور میں تنہا رہنا جوان لڑکی کے لیے کیسے عذاب بن گیا جانیں

(قدرت روزنامہ)اس نے صبح شام گھر کا دروازہ پکڑ لیا اور پھر… نوکری کے لیے پشاور میں تنہا رہنا جوان لڑکی کے لیے کیسے عذاب بن گیا جانیںیہ کہانی یسریٰ جبین نامی لڑکی نے بی بی سی اردو کے لیے تحریر کی ۔ مگر یہ کہانی تنہا یسریٰ کی کہانی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں کام کرنے والی تنہا خواتین کی مشترکہ کہانی ہےفرق صرف اتنا ہے کہ یسریٰ نے اس کو بیان کرنے کی ہمت کر لی جب کہ باقی تمام خواتین اس کو خاموشی کے ساتھ برداشت کرنے پر مجبور ہوتی ہیں-کہانی کے مطابق یسریٰ جبین کا
تعلق صحافت کے شعبے سے ہے اور وہ کراچی کی رہائشی ہیں ۔ گھر کے کچھ مسائل کے سبب نوکری کے سلسلے میں وہ کراچی میں پانچ سال تک تنہا رہتی آئیں مگر چونکہ وہ ان کا اپنا شہر تھا اس وجہ سے انہیں اس حوالے سے زيادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا-اس کے بعد ان کا تبادلہ اسلام آباد ہو گیا جہاں ان کی رہائش دو سال تک رہی اسی دوران جب ان کو ترقی کے ساتھ پشاور جا کر کام کرنے کی آفر ملی تو انہوں نے اس کو بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیا کیوں کہ ان کے نزدیک پشاور بھی کراچی اور اسلام آباد کی طرح پاکستان کا ایک شہر تھا اور ان کو امید تھی کہ وہ وہاں بھی ایڈجسٹ کر لیں گی-مگر وہاں ان کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑا وہ ان کے لیے بہت ہی حیران کن ثابت ہوئے جس کی وجہ سے ان کو یہ تمام مسائل قلم زد کرنے پڑے جن کا سامنا کسی بھی تنہا عورت کو پشاور جیسے شہر میں کرنا پڑ سکتا ہے-یسریٰ کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ جس کا سامنا ان کو کرنا پڑا وہ ان کی پشتو زبان سے نا آشنائی تھی پشتو پشاور کی مقامی زبان تھی جس سے وہ بالکل نا بلد تھیں اس کے بعد لوگوں کی باتیں کہ پشاور ایک بہت قدامت پرست لوگوں کا شہر ہے جہاں تنہا لڑکی کا رہنا سخت معیوب سمجھا جاتا ہے- یسریٰ کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کسی حد تک خوفزدہ ضرور تھیں مگر ان کو امید تھی کہ وہ ان تمام مشکلات پر قابو پا لیں گی-سب سے بڑا مسئلہ رہائش کا انتظام تھا کیوں کہ عارضی طور پر رہائش کے لیے گیسٹ ہاو‎س موجود تھے مگر ان کا ایک رات کا کرایہ تین ہزار تھا جو کہ مستقل رہائش کے لیے بہت مہنگا تھا اس وجہ سے انہوں نے وومن ہاسٹل کی تلاش شروع کر دی- ان کو پتہ چلا کہ وومن ہاسٹل میں رہائش کے اخراجات ایک مہینے کے لیے چار ہزار تک ہیں جو انتہائی مناسب تھے-مگر جب ان کا جائزہ لیا تو ان کو پتہ چلا کہ ہاسٹل کا ایک کمرے کا سائز بالکل جوتے کے ڈبہ جیسا ہوتا جس میں کمرہ ایک اور لڑکی کے ساتھ شئير کرنا ہوتا جہاں نہ تو صفائی کا کوئی انتظام ہوتا نہ ہی کوئی فرنیچر کا، بستر کے نام پر ایک میلا گدا ملتا اور سخت گرمی میں کسی اے سی کا انتظام تک نہ ہوتا-کمرہ اگر بڑا ہوتا تو چھ سے سات لڑکیاں اس کو شئير کرتیں جہاں ان سب کے لیے ایک ہی باتھ روم ہوتا ۔ اس کے علاوہ اگر اکیلے کمرے کی ڈیمانڈ کی جاتی تو اس کا کرایہ تین گنا زيادہ ہوتا اس کے بعد لوگوں کے مطابق ان ہاسٹلز میں لڑکیوں کی سیکیورٹی کا انتظام بہت ناقص ہوتا جس کی وجہ سے آئے دن واقعات ہوتے رہتے- ان تمام حالات کے بعد انہوں نے ایک اپارٹمنٹ کی تلاش شروع کر دی مگر پشاور میں پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح فلیٹ سسٹم ابھی تک بہت ابتدائی مرحلوں میں ہے اور بہت ہی کم فلیٹ موجود ہیں-اور ان فلیٹس کے مالکان تنہا لڑکوں اور تنہا عورتوں کو فلیٹ کرائے پر دینے کے لیے کسی بھی صورت تیار نہیں ہوتے ہیں اس کے بعد پشاور کے کچھ لوگوں کی مدد سے ایک بلڈنگ میں ایک فلیٹ کرائے پر مل گیا۔ مگر اس کے ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے عجیب سے رویے کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے تنہا عورت کو دیکھ کر اس پر ڈورے ڈالنے شروع کر دیے-مگر جب بلڈنگ انتظامیہ کو پشاور کے کچھ جاننے والوں سے فون کروایا تو ان کے رویے میں کسی حد تک تبدیلی آئی اور ان کی جانب سے ہراسانی سے جان چھٹی۔ تو ایک اور کہانی شروع ہو گئی ۔ غلطی سے فلیٹ کے خراب سوئچ بورڈ کو ٹھیک کروانے کے لیے ایک پڑوسی سے مدد مانگی تو اس نے صبح شام گھر کا دروازہ پکڑ لیا اس کو شٹ اپ کال دے کر بڑی مشکل سے جان چھڑائی-یسریٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور جیسے شہر میں تنہا لڑکی کا گھر سے خریداری کے لیے نکلنا بھی کسی عذاب سے کم نہ ہوتا کوئی تنہا دیکھ کر آوازے کستا تو کوئی ہاتھ لگانے سے بھی دریغ نہ کرتا۔ ورنہ نظروں کے تیروں سے شگاف ڈالنا تو وہاں کے مردوں کا شیوہ ہی تھا-مگر اس کے ساتھ ساتھ یسریٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تمام مشکلات کے ساتھ انہیں پشاور میں بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ بھی ملے جو عزت کرتے تھے اور بہت پیار بھی دیتے تھے- مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ ماننا تھا کہ پشاور میں ایک تنہا عورت کا زندگی گزارنا کسی لانجے (پشاور کی زبان میں کسی مشکل سے ) کم نہ تھا –

Recent Posts

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

3 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

25 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

28 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

37 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

44 mins ago