اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا . اپوہ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا .

میچ میں پاکستان نے نویں منٹ میں سفیان خان کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، اسی کوارٹر میں میزبان ملک کے ابو کمال نے خسارہ پورا کردیا . دوسرے کوارٹر میں ابو کمال نے ایک اور گول کے ذریعے ٹیم کو برتری دلادی . ہاف ٹائم تک ملائیشیا کو 1-2 ایک کی برتری تھی . ملائیشیا کا تیسرا گول تیسرے کوارٹر میں ابو کمال نے سکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی بنائی . ملائیشیا کا چوتھا گول مہران جلیل نے بنایا . چوتھے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور 4 گول سکور کیے، اس دوران سفیان خان نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی . ذکریا حیات کے گول کے بعد ابو محمد نے کھیل کے آخری لمحات میں ملنے والے پنالٹی سٹروک کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو 4-5 سے فاتح بنوادیا . . .

متعلقہ خبریں