رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے، یہاں تو یہ بھی ہوا ہے کہ 14، 14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں۔
(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں، جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں معاملات ڈسکس ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔