عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت کے سفر کو دکھایا گیا ہے اورشائقین ڈرامے سے محبت میں گرفتار ہیں۔
بلال عباس اور دُر ِفشاں سلیم پر مشتمل ہم ٹی وی سیریز نے ناظرین کی تعداد کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اور درجہ بندی کے چارٹس میں سرفہرست ہے۔
جمعہ کو عشق مرشد کی آخری قسط کا پریمیئر لاہور میں ہوا جس میں اس کی کاسٹ اور کریو ممبران بشمول درید قریشی، مومل شنید، بلال عباس، دوریفشاں سلیم، مومن ثاقب، علی گل ملاح، شاجیہ نیازی نے سب کو دنگ کردیا۔
بلال عباس اور دورفشان سلیم پریمیئر کے موقع پر کھڑے ہوئے جب دونوں سفید لباس میں ملتے جلتے نظر آئے۔ اور سفید لباس میں اداکارہ غضب ڈھا رہی تھیں۔