اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا . کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی. جس سے اس گاڑی کی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی. اسی طرح اوشن ایکس 7 فیوچر سینسکی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی .

گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی . قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہو گا . واضح رہے کہ سیلز کم ہونے کی وجہ سے کیا کی طرف سے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں 24 فیصد اور سوزوکی کی طرف سے سویفٹ کی قیمت میں 13 فیصد کمی کی گئی . . .

متعلقہ خبریں