پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی . سعودی عرب سے پچاس اہم کاروباری شخصیات کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا .

تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں . ان نمائندوں میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسور سز اور دیگر شعبے شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں