راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن سے چوری کی جانے والی صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا.
ملزمان کار چوروں کے منظم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جنکے قبضے سے چھ دیگر گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری ڈبل کیبن ویگو گاڑی مارچ 2024 میں ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن میں انکی رہاہش گاہ کے باہر سے چوری ہوئی تھی جسکا مقدمہ صوبائی وزیر کی اپنی مدعیت میں تھانہ نیوٹاون میں درج کیاگیا۔
پولیس ٹیم نے کلوز سرکٹ کیمروں سے بنی سی سی ٹی وی فٹیج اور ہیومن انٹلیجنس کے زریعے واردات کا سراغ لگا کر کار چوروں کے سرگرم بین الاضلاعی گروہ کا سراغ لگایا اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں لنڈی کوتل ،خارسدہ اور پشاور سمیت راولپنڈی میں چھاپے مارکر گروہ کے اراکین یاسر اور طارق وغیرہ کو گرفتار کرکے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلستان کی چوری شدہ سرکاری گاڑی سمیت دیگر چھ گاڑیاں برآمد کرلیں۔
ملزمان صوبائی وزیر کی گاڑی کو راولپنڈی سے نکال کر لنڈی کوتل منتقل کرنا چاہتے تھے کہ دھر لیے گیے ۔ ملزمان ڈبل کیبن گاڑیاں چوری کرنے کےبعد لنڈی کوتل اور چارسدہ میں 7 سے 8 لاکھ روپے میں اور مہران کاریں دو سے اڑھائی لاکھ روپے میں ڈیلیور کرتے تھے۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

21 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

37 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago