صادق خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابلِ فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔