یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک پارٹی میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کیلئے گانا گا کر انہیں شرما جانے پر مجبور کردیا .

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ہنی سنگھ کو اسٹیج پر مائیک تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ شرٹ اور جینز میں ملبوس مہوش حیات کھڑی ہیں .

مذکورہ ویڈیو میں ہنی سنگھ مائیک پر کہتے ہیں کہ یہ گانا میں مہوش حیات کے لئے گا رہا ہوں . اس جملے کی ادائیگی کے بعد ہنی سنگھ 2011 میں ریلیز ہونے والا اپنا گانا برائون رنگ گانے لگے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rao Ali Khan (@raoalikhan)

جہاں ہنی سنگھ یہ گانا مہوش حیات کو دیکھتے ہوئے گا رہے تھے وہیں مہوش حیات اس کو تعریف کے طور پر لیتے ہوئے شرماتی ہوئی نظر آئیں . بعدازاں مہوش حیات نے ، ہنی سنگھ کے گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں