یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک پارٹی میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کیلئے گانا گا کر انہیں شرما جانے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ہنی سنگھ کو اسٹیج پر مائیک تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ شرٹ اور جینز میں ملبوس مہوش حیات کھڑی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں ہنی سنگھ مائیک پر کہتے ہیں کہ یہ گانا میں مہوش حیات کے لئے گا رہا ہوں۔اس جملے کی ادائیگی کے بعد ہنی سنگھ 2011 میں ریلیز ہونے والا اپنا گانا برائون رنگ گانے لگے۔

 

جہاں ہنی سنگھ یہ گانا مہوش حیات کو دیکھتے ہوئے گا رہے تھے وہیں مہوش حیات اس کو تعریف کے طور پر لیتے ہوئے شرماتی ہوئی نظر آئیں۔بعدازاں مہوش حیات نے ، ہنی سنگھ کے گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص بھی کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

45 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago