نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل ہوگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق سردار سلیم حید نئے گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہیں جن کی تقریب حلف برداری آج ہونی تھی لیکن چند وجوہات کی بنا پر ملتوی ہو گئی،
مرتضیٰ وہاب کے مطابق تقریب 7مئی کو شام 6بجے گورنر ہاﺅس میں ہو گی، علاوہ ازیں بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل صبح 11بجے ہو گی۔